مایا علی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز سے جو احتجاج کررہے ہیں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ برائے مہربانی دوسروں کو نقصان پہنچانے کا باعث نہ بنیں ، احتجاج کے دوران سڑکوں پر کاروں کے شیشے نہ توڑیں. نہ ہی دوکانوں میں گھس کر ان کی توڑ پھوڑ کریں ، موٹر بائیکس کو کسی سے نہ چھینیں ، کسی کو ماریں مت ، جو عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتا اسکو بھی نقصان نہ پہنچائیں. اس وقت حالات بہت سیریس ہیں ہمیں ان سے بہت ہی سمجھداری سے نمٹنا ہو گا . اس موقع پر ایک دوسرے کا سہارا بنیں ، مایا علی نے کہا کہ جو لوگ املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ یقینا ہم میں سے نہیں ہیں . ہمیں ایک قوم کی طرح کھڑے ہونا ہوگا. اور یہی ہمارا کپتان ہمیشہ سے چاہتا ہے. یوں مایا علی نے
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پر امن رہنے کی تجویز دی اور کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ہم ایک قوم بنیں لہذا ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی.