بالی وڈ اداکار سلمان خان کسی نہ کسی حوالے سے چرچا میںرہتے ہیں کبھی وہ اپنی سپر ہٹ فلموں کو لیکر چرچا میںرہتے ہیں ، کبھی اپنے تعلقات اور کبھی اپنی خوبصورت کو لیکر چرچا میں رہتے ہیں. اداکار سے حال ہی میں کسی تقریب میں سوال ہوا کہ آپ اتنے جوان اور خوبصورت ہیں اور یہ خوبصورتی اور جوانی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے لیکن کیسے ؟ کیا کرتے ہیں؟ اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ میں کچھ بھی نہیں کرتا بس ہر اچھی چیز کو ڈبل کر دیا ہے اور ہر بری چیز کو کم کر دیا ہے. سلمان خان نے کہا کہ میں ہر کسی کے لئے اچھا سوچتا ہوں ، جو مجھ سے اچھا مشورہ مانگتا ہے میں اسکو اچھا اور بہترین مشورہ مانگتا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور میں بھی
سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں. یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان آج کل ہے کافی چرچا میں ، ساتھ ہی ساتھ شہناز گل کے ساتھ ان کی دوستی بھی چرچا میں ہے لیکن سلمان خان نے ہمیشہ شہناز گل کے ساتھ اپنے تعلق سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں اسکو صرف مشورہ دیتا ہوں .