ٹی وی ڈراموں اور بہت ساری فلموں میں ولن کا کردار کرنے والے نئیر اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ٹک ٹاک پر ڈانس وڈیوز بناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ڈانس بہت پسند ہے ، اس لئے میں نے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنایا اور ڈانس وڈیوز بنانا شروع کر دیں، میں نے دیکھا کہ میں نے اپنی پہلی ڈانس وڈیو بنائی تو لوگوں نے اچھا ریسپانس دیا اس کے بعد میرا حوصلہ بڑھا اور ابھی تک میں لاتعداد ڈانس وڈیوز بنا چکا ہوں. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں فلموں میں ہیرو نہیں آتا ولن آتا ہوں تو ٹک ٹاک کی وڈیوز کے زریعے اپنے اندر کا ہیرو زندہ کرتا ہوں ، ڈانس کرنے کا مجھے شوق ہے میں ڈانس کرتا ہوں. اور ٹک ٹاک پر جتنی بھی ڈانس وڈیو بناتا ہوں ، ان کے لئے گیت میری ہی چوائس کے

ہوتے ہیں، بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر کبھی ڈانس کرنے کا موقع میسر نہیں آیا ورنہ ضرور کرتا. اگر کبھی موقع ملا تو یقینا کروں گا. لیکن میرے مداح جو مجھے ڈانس کرتا دیکھنا چاہتے ہیں وہ مجھے ٹک ٹاک پر دیکھ سکتے ہیں مجھے خوشی ہوتی ہے جب میرے مداح میرے کام کو سراہتے ہیں.

Shares: