بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فنکارانہ صلاحتیوں سے بھلا کس کو انکار ممکن ہے، امیتابھ بچن اپنے کام میں نہایت ماہر ہونے کے ساتھ وقت کے بہت پابند ہیں ، سیٹ پر وقت پر پہنچتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، حال ہی میں ہوا کچھ یوں ہے کہ امیتابھ بچن اپنی شوٹنگ پر جا رہے تھے راستے میں شدید ٹریفک جام تھی ، اگر ٹریفک کا انتظار کرتے تو شاید وہ وقت پر شوٹنگ پر نہ پہنچ پاتے لہذا انہوں نے جام ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کرنے سے بہتر سجھا کسی سے لفٹ لینا، امیتابھ بچن نے اپنی گاڑی سے اتر کر کسی موٹر سائیکل والے سے کہا کہ مجھے وقت پر
شوٹنگ پر پہنچنا ہے لیکن جام ٹریفک میں یہ ممکن نہیں ہے ہو سکے تو مجھے میری شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا دو ، موٹر سائیکل والے خوشی سے آمادگی کا اظہار کر دیا، یوں اس نے امیتابھ کو وقت پر ان کے سیٹ پہنچا دیا وہاں پہنچ کر امیتابھ بچن نے اس موٹر سائیکل والے کے ساتھ ایک تصویر لیکر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں جانتا کون ہے لیکن اسکی وجہ سے میں وقت پر اپنی شوٹنگ پر پہنچ گیا ہوں.








