کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ، کہاں کہاں سے لوگ آئے،شرپسندوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
52
jinnah house

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

وفاقی تحقیقاتی ادرے نے جی ایچ کیو پنڈی اور کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث افراد جو گرفتار ہو چکے ہیں اور جو ابھی تک نہیں ہوئے سب کی پروفائلنگ کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں بیشتر ملزمان چھ ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کر رہے تھے ،ملزمان کی پروفائلنگ کی جائے گی اور انکا ڈیٹا تحقیقاتی اداروں کے پاس محفوظ رہے گا

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کور کمانڈر ہاؤس میں شرپسندوں کی جانب سے حملے کے حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے اسکے بعد 2:55 سے 3:20 کے دوران تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر لبرٹی چوک پہنچے ، سہہ پہر4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ پل پر پہنچا ہوا تھا جس کے بعد 25 سے 30 افراد پرمشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاوس پر پہلا دھاوا بولا ،5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاؤس پربڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاؤس کو مکمل جلا دیا گیا جب کہ 6:10 پرفورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاؤس پہنچی 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاؤس پہنچا 6:30 سے7:55 تک تقریباَ 2 ہزار لوگوں نے جناح ہاؤس کو مکمل تباہ کیا،

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

نجی ٹی وی جیو کے مطابق جناح ہاؤس کی تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفترپربھی حملہ کیا تقریباً 200 سے زائد جگہوں پر 2 سے 3 گھنٹے میں شرپسندوں نے ملک میں تباہی مچائی اور جناح ہاؤس پرپوری منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت ،مقدمات پر بریفنگ دی گئی ،بتایا گیا کہ کیمروں کی مدد سے 542 چہروں، 305 گاڑیوں، موٹرسائیکل کی شناخت کرلی گئی ہے ، جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں ،سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے ہیں، شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

Leave a reply