اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ جو کم کم انٹرویوز دیتے ہیں اور کم کم کام کرتے ہیں ، مگر وہ جب بھی جو بھی کام کرتے ہیں وہ اپنی مثال آپ بن جاتا ہے. ان کی ابھی تک کی بطور ڈائریکٹر آخری فلم کملی ایک کلاسک پیس تھا اور ان کے فن کا وہ شاہکار ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر مجھے اداکاری اور ڈائریکشن کی چوائس دی جائے تو یقینا میں ڈائریکشن کا ہی انتخاب کروں گا. کیونکہ ڈائریکشن میرا جنون ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سعادت حسن منٹو کو اپنا استاد مانتا ہوں ان کے ساتھ استاد والی عقیدت ہے اور اگر وہ مجھے ملیں تو میری خواہش ہے کہ وہ مجھے کہیں کہ تم بہت اچھا کام کررہے ہو.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سیاست کے معاملات پر نہیں بولتا ان سے دور رہتا ہوں. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ انسان اچھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بعض اوقات پرفیکشن کے چکر میں بہت ساری غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں لیکن میں شکر گزار ہوں اپنے مداحوں کا جنہوں ہمیشہ میرے کام کو سراہا . انہوں نے کہا کہ جب کوئی پراجیکٹ چلتا نہیں ہے تومیں مایوس نہیں ہوتا بلکہ اگلی بار اس سے بھی بہتر کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں.

Shares: