باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے تیس سے چالیس دہشت گرد ، شرپسند موجود ہیں، تحریک انصاف انہیں 24 گھنٹے کے اندر قانون نافز کرنیوالے اداروں کے حوالے کرے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ تفتیش میں پتا چلا ہے کہ لاہور، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا اور دیگر مقامات پر اس کا منصوبہ پہلے ہے بنایا جا چکا تھا، تفتیشی اداروں نے اس بات کو کنفرم کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے گرفتاری سے پہلے ہی دہشگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کر لی تھی، پی ٹی آئی ایک نان اسٹیٹ ایکٹر بنتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے گرفتاری سے پہلے اپنے ویڈیو بیانوں میں پہلے ہی حالات خراب کرنے کا کہہ دیا تھا، پہلے بھی ملک میں سیاستدانوں کی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، اور وہ سزائیں بھی کاٹتے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں، ان افراد نے زمان پارک میں پناہ لے رکھی ہے، ہم پی ٹی آئی لیڈر شپ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ان افراد کو ہمارے حوالے کر دیں،ورنہ وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے ، تحریک انصاف غیر ریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے۔ پی ٹی آئی قیاادت سے درخواست ہے کہ ان دہشت گردوں کو حکومت کے حوالے کریں، پولیس کے حوالے کریں، دہشتگردی کے واقعات کی تفتیش ہو رہی ہے، شواہد سامنے آ چکے ہیں، کور کمانڈر ہاؤس پر جس وقت حملہ ہو رہا تھا اس وقت کوئی لوگ وہاں سے زمان پارک میں موجود افراد سے رابطے میں تھے،
عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان میں دھمکی دی بعد میں گرفتار ہوئے تو عمران خان نے اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دی ۔ لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا کہ ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہےعمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش