گلوکار شوکت علی جن کی بلند پایا گائیکی کی وجہ سے ان کے پرستار ان کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، ان کی گائیکی یقینا نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. ان کے بیٹے عمران شوکت بھی گلوکاری کے میدان میں ہیں ، وہ اپنے والد سے بے حد متاثر ہیں ، انہوں نے اپنےھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ تو میرے والد کی گائیکی سے متاثر ہے ہیں لیکن میں بھی اپنے والد کی گائیگی سے بہت متاثرہوں، میرے اندر گانے کا شوق ان کو دیکھ کر پیدا ہوا، میرے والد نے زندگی کے کئی سال میوزک کو دئیے ، میںنے ان سے گلوکاری کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھا، والد نے جو
ہمیں سب سے بڑا درس دیا وہ انسانیت کا ہے. والد نے کہا کہ جس دن انسانیت کا دامن چھوڑ دو گے تم انسان نہیں رہو گے، والد نے سکھایا کہ غریبوں کی ہمیشہ مدد کرنا ، اور عاجز رہنا ، عاجز رہو گے تو خدا کی ذات تمہیں کامیابیوں سے نوازے گی اور جس چیز کا تم نے سوچا بھی نہیں ہو گا وہ تمہارے لئے کر د ے گی. عمران شوکت نے کہا کہ والد صاحب نہ صرف میرے لئے بلکہ میوزک کے متوالوں کے لئے مشعل راہ ہی ہم سب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں.