مزید دیکھیں

مقبول

پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ،وزیراعظم اور ایرانی صدر نے کیا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ایران سرحد کا دورہ کیا،اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری اور مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا، دونوں سربراہان نے بارڈر مارکیٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام جاری ہے جو جلد تجارت کیلئے کھول دی جائے گی بارڈر مارکیٹ سے دونوں اطراف کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے بارڈر پر موجود ہیں، بلوچستان کے وزیراعلیٰ بھی ہمراہ ہیں،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات ہوئی اور معاملات پر ہمہ گیر بات چیت ہوئی، دونوں اطراف سے یہ بڑی سنجیدگی کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ اس بات کا برملا اظہار کیا گیا کہ ہم دونوں برادر ممالک، ہمسایہ ممالک ،ہمیں زندگی کی اس دوڑ میں چاہے وہ تجارت ہو، سرمایہ کاری ہو، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہو، زراعت ہو اور دوسرے معاشیات کے میدان ہیں ان میں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، یہ طے پایا ہے کہ فری ٹریڈ جلد سے جلد شروع کریں گے، بجلی کی ٹرانسمیشن کے لئے ایران سے پاکستان بہت بڑی گنجائش ہے، اس پرہم آگے بڑھیں، میری تجویز پر ایرانی صدر نے یقین دہانی کروائی کہ شمسی توانائی میں تیزی سے آگے بڑھیں،ہماری مفید گفتگو ہوئی، عملدرآمد کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں گے،

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی،ثقافتی اور لسانی رشتوں میں منسلک برادر ممالک ہیں دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کےلئے قریبی تعاون کررہے ہیں

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ایران سرحد کا دورہ ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی کی مند-پشین مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی، پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پاور منسٹر انجینئیر خرم دستگیر خان، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ اعلی بلوچستان عبد القدوس بازنجو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھے ملاقات میں پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

گوادر ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan