اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)محمد سہیل اکبر ملک سینئر قانون دان بہاولپور، لیگل ایڈوائزر پاکستان ریلویز اور واپڈہ میپکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔پاکستان بننے سے لے کر آج تک شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آذاد مملکت میں امن و سکون سے رہ رہے ہیں۔پاک فوج کے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اقتدار کی کی حوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے، عوام اپنی افواج اور ملک کے سلامتی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ناطقہ بند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کو تیار ہیں۔سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن آرمڈ فورسز اور حساس اداروں میں ٓلوٹ مار کرنا سر کاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے۔ ایسا برتاؤ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پاکستان اسوقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کار اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، جبکہ اس وطن کے باوفا بیٹے مادر وطن کیخلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے سیکورٹی اداروں میں نقص امن پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ملک کے غدار ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جائے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں