پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

0
40
imran_khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں جب پی ٹی آئی ختم ہو تب الیکشن میں آئیں، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائے گی؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی، اکتوبر میں الیکشن سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے ؟-

باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ ایک پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ملک کو تباہ کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائےگی، عمران خان کو مائنس کردیں لیکن بتادیں کہ اس سے پاکستان کوکیا فائدہ ہے ؟ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو ،عدالت کے کہنے پر ہم نے مذاکرات کیے۔ حکومت کہتی ہے ستمبر میں الیکشن ہوں گے ان سے کیا مذاکرات کریں یہ مذاکرات چاہتے ہی نہیں ہیں۔

فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

عمران خان نے کہا کہ پلان کرکے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش کی گئی، ستائیس سال جو پارٹی انتشار کیخلاف رہی اور جس جماعت کے جلسوں اور احتجاج میں فیملیز اور بچے آئیں وہ کبھی انتشار کا راستہ اختیار نہیں کرسکتی پوچھا جارہا ہے کہ ملک سے باہر جانے کا کہا جائے تو کیا چلے جائیں گے؟ میں کیوں باہرجاؤں گا، میری کونسی جائیداد رہ گئی ہے، سب کچھ پاکستان لے آیا، پاکستان میرا گھر ہے میں کیوں باہر جاؤں؟ یہ دونوں جب مشکل آتی ہے باہر بھاگ جاتے ہیں، مجھے یہیں رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، انھوں نے ادارے کرش کردیے، عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے، گھروں پر دھاوا بولا جارہا ہے، پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے، 9 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، کینسر اسپتال کے 5 فیصد کنسلٹنٹس چھوڑ گئے، 5 فیصد مزید چھوڑنے کو تیارہیں۔

کراچی: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں اپنی عوام پر گولی نہیں چلائی جاتی، آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، مظاہرہ کرنا ہمارا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ میں کوئی کارکن ملوث ہے تو ہمیں بتائیں، ہم ان کارکنوں کو پولیس کے حوالے کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واضح کردوں کوئی پی ٹی آئی کا کارکن جلاؤ گھیراؤ کررہا ہے قانون توڑ رہا ہے گاڑیاں توڑ رہا ہے اگر اس کی تصویر آتی ہے تو ہمیں بتائیں ہم اسے کہیں گے کہ جا کر اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرو، ہم کہیں گے انھیں جیلوں میں ڈالو، سزائیں دو۔ لیکن یہ تو ہوتا ہی نہیں ہے کہ یکطرفہ ایک پوری مہم چل رہی ہے-

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی مذمت کرنے کے حوالے سےچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جب پوچھا تو میں نے کہا کہ سخت مذمت کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، پی ڈی ایم کو پتہ ہے کہ الیکشن میں ہمیں نہیں ہراسکتے، اس لئے انہوں نے ہمیں کالعدم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

عمران خان نے کہا کہ ملک نیچے جائے گا تو فائدہ صرف ان کو ہوگا جن کی دولت باہر ہے، ملک نیچے جانے سے پی ڈی ایم کو فرق نہیں پڑنا، ملک نیچے جائے گا تو نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے اس ملک میں رہنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر کوئی قانون کام نہیں کررہا ہے۔ ہمیں صرف امید عدلیہ سے ہے اور عدلیہ کے اوپر اتنا دباؤ ڈالا ہوا ہے انھوں نے ، ججز کے اوپر جو دباؤ ڈالا ہوا ہے انھوں نے کہ کسی طرح ہمیں ریلیف نہ ملے-

عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے اوپر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ”امجد علی خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس کوئی چیز تھی جس سے ایلومینیم میں آگ لگائی گئی“، میں پوچھتا ہوں شوکت یوسفزئی جب لوگوں کو روک رہے تھے تو وہ کون تھے جنہوں نے ان کے کپڑے پھاڑے، ہم چاہتے ہیں ان واقعات کی شفاف تحقیق ہونی چاہئے۔

سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

خطاب کے دوران لائٹ جانے پر عمران خان نے نازیبا لفظ بھی ادا کیا تاہم لائٹ آنے کے بعد انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کردی۔

Leave a reply