عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فیچر فلم "تیری میری کہانیاں "کی پہلی جھلکیوں میں اس کی مرکزی کاسٹ پیش کردی گئی ہے.تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے.فیچر فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات ندیم بیگ کے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ زاہد احمد اور آمنہ الیاس ایک ساتھ نظر آئیں گے.شہریارمنور اور رمشا خان ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اسکے علاوہ حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ تیری میری کہانیاں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری،علی عباس
نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہیں.ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور مرینہ خان ہیں.عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فیچر فلم کا انتظار بےچینی سے کیا جا رہا ہے. اس قسم کا تجربہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے. سینما مالکان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا تجربہ اگر کامیاب ہو گیا تو یہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سنبھالا دے گا. دوسری طرف مرینہ خان پہلی بار کسی بھی فلم کی ڈائریکشن کررہی ہیں امید کی جا رہی ہے ڈائریکشن کی دنیا میں یہ ایک اچھا اضافہ ہو گا.







