بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے لڑکیوں کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہمیں ہمارے والد جیسا شوہر چاہیے. لیکن میں کبھی بھی ایسی خواہش نہیں کروں گی. کیونکہ میرے والد کی شخصیت سے میں بالکل بھی متاثر نہیں رہی ہوں ، کیونکہ میرے والد بہت سخت تھے، انہوں نے زندگی میں سخت اصول بنا رکھے تھے ، کہا کرتے تھے کہ یہ کام مردوں کے کرنے والے ہیں اور وہ کام عورتوں کے کرنے والے ہیں. انہوں نے کچن میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی، وہ کہ کرتے تھے کہ مردوں کا کچن میں کیا کام . وہ تو
میرے بھائی اگر کسی بات پر رو پڑے تو ان سے کہا کرتے تھے کہ مردو تو کبھی روتے ہی نہیں، وہ کہا کرتے تھے کہ مردوں کو اپنے جذبات کا اطہار مکمل طور پر اسی طرح کرنا چاہیے جیسے وہ ہیں، اور یہ پرواہ نہ کریں کہ دنیا کیا کہے گی لوگ کیا کہیں گے. پرینیتی نے کہا کہ میرے ابو کا شاید قصور نہیں تھا ، وہ ایسے ہی بڑے ہوئے تھے ان کو یہی کچھ سکھایا گیا تھا. یاد رہے کہ پرینتی چوپڑا پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں اور حال ہی میں ان کی منگنی سیاستدان راگھو چڈھا سے ہوئی ہے انہوںنے ان کو 94 لاکھ کی انگوٹھی پہنائی ہے.