پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے، پنجاب میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر عثمان بزدار سے جان چھڑانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف محاذ گرم دکھائی دے رہا ہے ، اور اس وقت یہ نعرہ مقبول ہورہا ہے ” بزدار ہٹاؤ ،پنجاب بچاؤ ” ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا
باغی ٹی وی کے مطابق پارٹی کی اندرونی مخالفت کے بعد ٹویٹر صارفین بھی عثمان بزدار کے خلاف میدان میں آ گئے، ذرائع کے مطابق ٹویٹر صارفین نے ایک سال میں ریفارمز نہ لانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید شروع ہوگئی ہے ،
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی یہ بحث اس وقت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نعروں کو سامنے رکھتے ہوئے پوچھ رہے ہیںکہ کہاںگئے وہ وعدے اور نعرے ، پولیس ریفارمز کہاں ہیں سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ، یہ سوال بھی بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ کہا ں گئیںوہ ہیلتھ ریفارمز جن کا موصوف تذکرہ کیا کرتےتھے
ٹویٹر پر اس وقت عوام عثمان بزدار سے سوال کررہے ہیںکہ وہ تعلیم کی بہتری کے دعوے کہاں گئے ، نہ مہنگائی کم ہوسکی اور نہ لوگوں کو سکون میسر ہو سکا ،