ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
56

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ژوب،بارکھان،سبی، تربت، آواران، نصیر آباد، لورالائی میں بارش جبکہ کوہلو اورموسٰی خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یارخان،بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ، سیا لکو ٹ اور نارو وال میں بارش کاامکان ہےلاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال، خو شاب اور بہاولنگر میں چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی سکھر، بینظیرآباد، جیکب آباد،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاورمیں بارش جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا پاکستان کی صورتحال پر گہری …

Leave a reply