انوپم کھیر سپورٹس کے شوق میں ہو گئے زخمی

بالی وڈ کے ہر دلعزیز اداکار انوپم کھیر جو آج کل اپنی فلم وجے 69 کی شوٹنگ کررہے ہیں وہ ہو گئے ہیں زخمی، کہا جا رہا ہے کہ انوپم کھیر شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں،اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار زخمی حالت میں ہے. اداکار نے تصاویر شئیر کرکے لکھا کہ آپ سپورٹس فلم میں‌ کام کریں اور آپ کو چوٹیں آئیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا. انہوں نے یہ بھی لکھاکہ میرے کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں ، شوٹنگ چند دن کے لئے نہیں‌کی جائیگی، چند دن کے آرام کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کروں

گا. اداکار اس سے پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ وہ وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار کررہے ہیں جسکو سائیکلنگ میں بہت زیادہ دلچسپی ہے. انوپم کھیر نے جیسے ہی اپنی زخمی حالت کی تصویر شئیر کی توان دوستوں اور مداحوں نے ان کوصحت یابی کے لئے دعائیں دیں. یاد رہے کہ انوپم کھیر بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جنہوں نے نیگیٹیو پازیٹیو ہر طرح کے کردار کئے ، پروگرام ہوسٹ کئے، انہوں نے بالی وڈ‌کی تمام اہم شخصیات کے کمال انٹرویوز کئے.

Comments are closed.