ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے، یوم تکریم کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی
اسکے علاوہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تکریم شہدا کے حوالہ سے سیمینار،کانفرنسوں و وریلیوں کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کے بچے بچے نے آج اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سابق آرمی چیف جنرل ر باجوہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے،تا ہم مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم تکریم شہداء کی تقریب میں نظر نہیں آئے
یوم تکریم شہداء پاکستان کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیوں شریک نہیں ہوئے؟ اس حوالہ سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، یوم تکریم شہداء منانے کا اعلان عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی کرنے کے بعد کیا گیا تھا، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی پر پاکستانی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا، ایسے میں یوم تکریم شہداء کا اعلان کیا گیا اور آج ملک کے چپے چپے میں تقریبات منعقد ہوئیں، آج یوم ترکیم شہداء کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نہ کوئی پیغام آیا اور نہ ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں وہ تقریب سے غائب رہے، ایسے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو صدارت سے استعفیٰ دینا چاہئے اور اگر وہ نہیں دیتے تو انہیں ہٹا دینا چاہئے، جو ریاست سے وفاداری کی بجائے پارٹی کے ساتھ وفاداری کر رہا ہے وہ اس عہدے کا اہل نہیں، عارف علوی کو فوری گھر بھیجنا چاہئے
صدر عارف علوی یوم تکریم شہداء کی تقریب میں نہ تو شریک ہوئے اور نہ ہی اس حوالہ سے ابھی تک کوئی وضاحت پیش کی ہے، عارف علوی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی یا صدارت چھوڑنے والے ہیں یا پارٹی، کیونکہ وہ ایسے کام کر رہے ہیں جو ایک صدر کو نہیں کرنے چاہئے، آج جب ملک بھر میں یوم تکریم شہداء منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں شریک ہونا چاہئے تھا لیکن شاید عمران کی وفاداری کی وجہ سے وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے،
جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔
اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا
ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب
یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری
ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی








