بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور عامر خان کی ابھی تک کی آخری فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں تھیں. کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور اور عامر خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی، عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری پہلی ملاقات کرینہ کپور سے اس وقت ہوئی جب وہ دس سال کی تھی، میں کرشمہ کپور کے ساتھ فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کررہا تھا تو کرینہ سکول کے آنے کے بعد ہمارے سیٹ پر آ جایا کرتی تھی ، ہم شوٹنگ کر رہے ہوتے تھے تو کرینہ اپنے دونوں گالوں پہ ہاتھ رکھے خاموشی سے ہم سب کو دیکھ رہی ہوتی تھی. اور جب کرینہ سیٹ پر آیا کرتی تھی تو میں اس کے سر پہ ہاتھ
رکھا کرتا تھا. عامر خان نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایک چھوٹی سی بچی جو ہمارے سیٹ پر آج موجود ہے کبھی یہ میری ہیروئین بھی بنے گی. عامر خان نے مزید کہا کہ کرینہ ایک بہترین اداکارہ ہیں نہایت ہی پروفیشنل ہیں ، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے. وہ کام کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں.