ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواد اکبر)تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کا پاکستان کو چاروں صوبوں سے ملانے والے سنگم چوک ڈیرہ غازیخان پر28 مئی یوم تکبیر ایٹمی طاقت بننے کے یوم تاسیس کے موقع پر استحکام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع منعقد ہوا اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے قائد کاروان امن معروف مذہبی سکالر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قاری جمال عبدالناصر، علامہ پیر عبدالغفور سیفی، مخدوم محمد زاہد قریشی ،مسیحی رہنما سلیم الیاس مسیح، سابق وکلاء بار کے صدر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ،مولانا فہد عزیز بلوچ، حافظ خالد اظہر اور میزبان جلسہ رمضان خان لنگانی کے علاوہ سول سوسائٹی وکونسلرزنے بھی خطاب کیا، پاکستان ہمارا وطن ہے اسکی حفاظت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے

پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ، قومی پرچم کی توہین جناح ہاوس لاھور پر حملہ عمران نیازی کاناقابل معافی جرم ہے، ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیکر عمران نیازی پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے فی الفور گرفتار کیا جائے،

ڈیرہ غازی خان کی تمام مذہبی سیاسی جماعتوں نےملک کی وحدت اور طاقت کیلئے سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں اور پنجاب پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کااعلان کیا اور تمام جماعتوں کے قائدین نے زور دیکر کہا کہ یہ ہمارا اسلامی فریضہ بھی ہے اور حب الوطنی کاتقاضا بھی- میاں نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی محسن ہیں ،ملک کی فوج کاسپہ سالار کمانڈر انچیف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور پاکستان کا سیاسی سپہ سالار مولانا فضل الرحمان ایک عالم دین ہے انکی قیادت میں ملک لازوال طاقت بن کرابھرے گا ان شاءاللہ قوم نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں واشگاف پرجوش نعرے لگائے سنگم چوک پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، آخرمیں تمام شرکاء قومی پرچم ہاتھ میں اٹھائے پرامن طور پر منتشر ہوگئے-

 

Shares: