گورنر سندھ عمران اسماعیل امریکا روانہ ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ چھ روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے، ان کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائمقام گورنر ہوں گے، قائمقام گورنر کا نوٹفکیشن جاری نہیں کیا گیا تا ہم وہ گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں قائمقام گورنر ہوں گے،ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی گورنرہاؤس منتقل نہیں ہوں گے،

گورنر سندھ کی واپسی تک آغا سراج درانی قائمقام گورنر رہیں گے، آغا سراج درانی کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

اس سے قبل بھی ایسا ہو چکا ہے،گورنر سندھ عمران اسمعیل حج پر گئے تو ان کی غیر موجودگی میں صدر پاکستان نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر بنایا تھا جسے سندھ حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ سپیکر کو گورنر سندھ بننا چاہیے. پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے سپیکر کی موجودگی ڈپٹی سپیکر گورنر نہیں بن سکتے ،

واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

Shares: