نوے کی دہائی کے سپر سٹار شان شاہدنے 2023 کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے ، نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بلکہ اس ملک کے لئے خوشخبری کا سال قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو فلمیں آئیں انہوں نے شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچا اور پسند بھی کی گئیں. شائقین اب پاکستانی فلموں پر اعتبار کرنے لگے ہیں جو کہ مثبت بات ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. یاد رہے کہ شان شاہد نے حال ہی میں

ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کو آڑھے ہاتھوں‌لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فلم نہیں یوفون کا ایڈ ہے. یہ کہنے کے بعد شان پر کافی تنقید ہوئی اس کے بعدان کو ایک ٹویٹ کرنا پڑا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں ، ہیش ٹیگ میں ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی لکھا. شان شاہد کی اپنی فلم ضرار جو کہ گزشتہ برس ہی ریلیز ہوئی تھی وہ بری طرح پٹ گئی تھی اور پہلے ہی دن سینما ہالز میں‌گنتی کے لوگ تھے.

Shares: