شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے
شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا زخمی اور شہید اہلکار کی باڈی قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے،پی پی پی چیئرمین نے حملے میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت، شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ امید ہے، متعلقہ حکام حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے پاکستان اپنی سرزمین سے پولیو وائرس کے ساتھ ساتھ انسدادِ پولیو مہم کے خلاف سرگرم عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے
قبل ازیں چند روزقبل بھی ضلع خیبر وادی تیراہ کے نواحی علاقہ میردرہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیولے پولیس کانسٹیبل طیب آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر
خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
قبل ازیں 31 اگست کو ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران کئے گئے حملے میں پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا ،قبل ازیں یکم اگست کو پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ رواں برس ماہ جنوری میں خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے،یعقوب شہید تخت نصرتی کے حدود علاقہ گڑدی بانڈہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان بحق ہوا ہے ،شہید پولیس اہلکار جنید اللہ امبیری کلہ میں تعینات تھے۔