فیصل آباد ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،متعدد زخمی،
میانوالی ایکسپریس کے حادثے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں لاہور سے آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ بارش کے باعث ٹرین کی بوگی زمین نرم ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔
ٹرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ، میانوالی، عیسیٰ خیل، چنیوٹ، دنیا پور، لاہور اور سرگودھا سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،متعدد زخمی
