پنجاب سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش کی پیشگوئی

0
47

محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ٹی آئی میں آئے لوٹے اب چھوڑ کے جا رہے ،امیر حیدر خان ہوتی

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوار ہوگیا ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کےکئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی نکیال آزاد کشمیر، جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا-

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

دریں اثنا حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی کوٹری میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، کوٹری میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹینس بال سے بڑا تھا آندھی کے باعث سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گرگئے جس کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔

معاشی ایمرجنسی کی صورت میں انتخابات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں. اعظم نذیر تارڑ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی، بیلہ میں اولے پڑنے سے درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچامسلم باغ میں کِلی لُنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

Leave a reply