وزیر قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق محمد ادریس خان نے دفتری امور ، صوبے میں انسانی حقوق کی صورت حال اور موجودہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق کی تمام زمہ دار آفسران موجودتھے ۔
ڈائریکٹر جنرل قانون وانسانی حقوق نے خیبرپختونخوا پروموشن پروٹیکشن اینڈ انفورسمنٹ ایکٹ 2014 میں موجود انکوائری انویسٹیگیشن اور تنازعات کے موجودہ طریقہ کار کووضع کیا ۔ میڈیا ریسرچ وینگ کے قیام ، ریسرچ ، ٹریننگ ، کورسز، سیمینار ، ورک شاپ اور بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور اور اسلامیہ کالج کے ساتھ ایم او یو کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر برائے قانون ،پارلیمانی امور وانسانی حقوق، جسٹس (ر) ارشاد قیصر صاحبہ نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ جامع رپورٹ تیار کریں اور یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کے حل کےلئے بھرپور کوشش کریں گے اور انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کو صوبے میں بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون وانسانی حقوق ہی اس صوبے کے انسانی حقوق کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا اور مزید بہتری کے لئے بھی ہدایات جاری کی۔
Shares: