سیالکوٹ :چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد،پی ایم اے ڈسکہ کی اظہارِ یکجہتی ریلی

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد،پی ایم اے ڈسکہ کی اظہارِ یکجہتی ریلی
تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسکہ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر سعد (چلڈرن ہسپتال لاہور) پر ہونے والے تشدد کے خلاف اور ڈاکٹر سعد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،ریلی میں سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ڈاکٹرز کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کے لیے پر امن ماحول کی فراہمی گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے صدر پی ایم اے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ
ڈاکٹر سعد کو فی الفور انصاف فراہم کریں اور سیکیوریٹی بل کو نافذالعمل کیا جائے-

Leave a reply