اداکارہ درفشاں سلیم جنہوں نے صحیح معنوں میں بہت کم عرصے اپنا نام بنایا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں. اور محنت سے ہی میں نے نام اور مقام بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو جھوٹ بولتے ہیں اور مسلسل جھوٹ کے زریعے دوسروں کو بے وقوف بناتے ہیں،. درفشاں نے کہا کہ میں نہ خود جھوٹ بولتی ہوں نہ ہی جھوٹ بولنے والوں کو پسند کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سارے ایسے لوگ ملے جنہوں نے جھوٹ سے کام لیا اور مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کی میںنے
ان کو چلتا کیا. انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اور انہی کے درمیان رہ کر ہمیں اپنا آپ منوانا ہوتا ہے. جو لوگ شوبز کو صرف شوبز ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کرتے ہیں میرا ان سے شدید اختلاف ہے بھئی جیسے آپ اپنی فیلڈ میںکام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں ویسے ہی ہم بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں، کر تو ہر کوئی محنت ہی رہا ہے کسی کو کسی پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے. یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کررہے ہیں.