ندا یاسر ، یاسر نواز کی اہلیہ ہیں اور کافی عرصہ سے اداکاری سے دور دکھائی دیتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کردار اچھے آفر نہیں ہوئے اگر ہوئے تو ضرور کروں گی، ایک انٹرویو میں تو انہوں نے یہ شرط بھی رکھ دی کہ مجھے یاسر کے ساتھ کردار آفر ہوئے تو کروں گی ورنہ نہیں کروں گی. انہوں نے یاسر نواز کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو اکیس سال بیت چکے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں، نوک جھوک ہماری بھی ہوجاتی ہے لیکن کبھی ہماری نوک جھوک جھگڑ تک نہیں پہنچی، انہوں نے
کہا کہ یاسر کو میں ہر حال میں اچھی لگتی ہوں، ہلکے رنگ مجھے سوٹ کرتے ہیں ایسا وہ کہتے ہیں، اس پر ان کے شوہر یاسر نے کہا کہ ہلکے رنگ ٹھیک ہے تم پر اچھے لگتے ہیں لیکن میںتو چاہتا ہوں کہ تم برقع پہنو ، اس پر ندا نے کہا کہ میں اللہ کے لئے تو برقع پہن سکتی ہوں شوہر کے لئے تو کبھی بھی نہیںپہنوں گی اس پر یاسر نواز نے کہا کہ ندا تم اللہ کے لئے ہی پہن لو میرے لئے نہ پہنو لیکن پہنو تو صحیح، ایک دوسرے کے ساتھ شرارتوں سے بھرپور یہ انٹرویو بہت پسند کیا جا رہا ہے.