مزید دیکھیں

مقبول

عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری...

کوئٹہ میں دھماکا، چار افراد کی موت، 3 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ...

ڈیرہ غازی خان: تجاوزات کے خاتمے کیلئے اہم اجلاس، جامع آپریشن پلان تیار

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر، جواد اکبر)ڈیرہ غازی خان...

سکھوں کاقتل عام ،حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے...

عمران خان دور سے ہر طرح سے معذرت ہے جاوید کوڈو

سینئر اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے وہ سیاسی لیڈر بالکل نہیں پسند جو شر پھیلاتے ہیں ، عمران خان کے دور سے بہت معذرت ہے انہوں نے فنکاروں سمیت قوم کے لئے کچھ نہیں کیا، انہوں‌نے کہا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کا دور ہر لحاظ سے بہتر رہاہے. میں پچھلے کئی سالوں سے معذور ہوں چل پھر نہیں سکتا کام نہیں کر سکتا. نواز شریف حکومت نے میرے بیٹے کو سیکرٹری ایٹ میں جاب دی ، میرا علاج کروایا اس

کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں، کوڈو نے کہا کہ آج ڈرامہ نہیں شو ہو رہا ہے، جس کے پاس جو ہے وہ اسکو دکھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی کم معاوضے پر بلایا جاتا ہے. جو معاوضہ 1987 میں لیتا تھا وہی آج بھی آفر ہوتا ہے جوکہ میرے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کے ساتھ پہلی فلم 1981 میں کی ایک چھوٹا سا کردار تھا لیکن نوٹس بہت زیادہ ہوا اس کے بعد بہت ساری فلموں میں کام کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم ہائیٹ کی وجہ سے کبھی بھی کمپلیکس نہیں‌ہوا بس جب سے معذور ہوا ہوں کام ختم ہو گیا ہے.