رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں
ملک شہزاداعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں جوسیاسی صورتحال پیداکی گئی اس پردکھی ہوں،
نومئی واقعات جناح ہائوس حملے اور ایم ایم عالم یادگار کونقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں،ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ کل کوئی ایسی ہمت نہ کرسکے،مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، میرا آبائی تعلق میانوالی سے ہے جو شہداء کا شہر ہے، وہاں پر جو حرکت کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، میں بیس سال سے پی ٹی آئی میں ہوں،ہم نے ہمارے خاندان نے ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کیا،وزیراعظم کی حیثیت سے جو عمران خان نے کام کئے اس کو سراہا، میرے بڑوں نے نمل یونیورسٹی کے لئے زمین دی، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی، ان کا شکرگزار ہوں، جب چاہا عمران خان سے ملا انہوں نے ہمیشہ تعاون کیا،جن کے احسانات ہوتے ہیں ہم اپنی اگلی نسلوں کو بھی بتاتے ہیں، علی زیدی ،آفتاب صدیقی ہوں، حلیم عادل ہوں ،خرم شیرزمان ہوں سب نے ہمیشہ عزت دی، رکن سندھ اسمبلی سے آنیوالے سیشن مین استعفی جمع کرا دونگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل اور ملتان سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، سبین گل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پرامن سیاست کی، کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، نو مئی کو کچھ ہوا اسکی مذمت کرتی ہوں بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی ، تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا،9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں
واضح رہے کہ نو مئی کو ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں، اسد عمر بھی پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، دیگر رہنما بھی پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کر چکے ہیں، تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، قریب ترین دوستوں میں علی زیدی، عمران اسماعیل، خسرو بختیار، عامر کیانی، محمود مولوی، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق اراکین اسمبلی اور متعدد ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
مولانا فضل الرحمان سے الیکشن جیتنے والے امیدوار نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا