عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی زات پر بہت سارے سوالیہ نشان ہیں، ایک تو وہ پرفارم نہیں کر رہے دوسرا جو کر رہے ہیں وہ بھی قابل اعتراض ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب متحرک ہے،نیب نے ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکدار کو نوازنے پر انکوائری بٹھا دی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی زات پر بہت سارے سوالیہ نشان ہیں، ایک تو وہ پرفارم نہیں کر رہے دوسرا جو کر رہے ہیں وہ بھی قابل اعتراض ہے،اصولا تو انکو استعفیٰ دینا چاہئے تھا نیب کے پاس جاتے ہوئے، انہوں نے ڈی جی پر سارا بلیم ڈال دیا، ویک منیجر کی پہلی نشانی یہی ہوتی ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بھی وزیر رہ چکا ہوں پنجاب میں ،میرے اس دور میں بے نظیر بھٹو کا حادثہ ہواراولپنڈی مین ہمارے پیروں سے تو زمین نکل گئی کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے،اوپر سے آپ کو یہ ہی نہیں پتہ کہ کیا کہوں اور کیا نہ کہوں کہ لوگ ری ایکٹ نہ کر دیں،اسوقت جو ہمارے متعلقہ بیورو کریسی تھی وہ آصف زرداری، رحمان ملک سے بات کر رہے تھے، ایک دو لوگ ہم ان میں سے گواہ تھے، مہینے بعد ان پر کچھ باتوں کا بلیم آیا کہ حکومت نے پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا، جلدی صفائی کیوں ہو گئی، میں نے بھی اور ایک دو لوگوں نے کھڑے ہو کر سٹینڈ لیا کہ ہم بیوروکریٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم گواہ ہیں، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے کام نہیں روکا ، کھل کر کام کیا، بیورو کریسی کو حکومت کی نتھ چاہئے ہوتی ہے،

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بیورو کریسی اتنی ہی اچھی ہوتی ہے جتنے اچھے اور قابل آپ ہیں، بیوروکریسی نے پھر ہمیں سپورٹ کیا، بزدار نے اپنے ڈی جی کو بھیڑیوں کے آگے ڈال دیا، وہ خود سے اتنا بڑا فیصلہ نہیں کر سکتا، کل سیکرٹری ایکسائز کو نیب بلا لے گی، ایسے میں باقی کام بھی پنجاب میں رک جائیں گے، اب دوسرا کیس آ گیا، اب کس پر بلیم ڈالیں گے، چیف منسٹر لکھتا نہیں ہے انکا پی ایس لکھتا ہے، پرویز الہیٰ، شہباز شریف نے بیورو کریسی کے لئے سٹینڈ لیا، شہباز شریف نے بڑا سٹینڈ لیا اس سے انسان کی عزت بڑھتی ہے جب ماتحت کے لئے سٹینڈ لیتے ہیں، نفع نقصان نہیں ہوتا، اس میں کریکٹر سامنے آتا ہے جب آپ کریڈٹ لے رہے ہیں تو بلیم بھی لینا چاہئے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب اور لوگ بزدار کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں گے یا وعدہ معاف گواہ بننا شروع ہو جائیں گے، بزدار نہیں بچ سکتے، یہ مکافات عمل ہے،عمران خان اپنے ماتحت کو سپورٹ کر رہے ہیں،ایسی چیزیں لکھ کر نہیں دی جاتیں، کہی جاتی ہیں، میں نے ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے کام کروائے ،وہ آج بھی سیکرٹری ایوی ایشن ہیں، جامی صاحب میرے محکمے میں ایڈیشنل سیکرٹری تھے، جب بھی انکو کہا کہ یہ کرنا ہے،پاور سیکرٹری کے ہاتھ میں ہوتی ہے،منسٹر کے ہاتھ مین لیگل پاور نہیں ہوتی، آج انہوں نے کیا، آج کوئی سوال کرلیتا ہے تو جامی صاحب کہیں کہ منسٹر صاحب نے کہا تو مجھے ماننا پڑے گا اور میں مانوں گا،ہو سکتا ہے کہ میری انفارمیشن غلط ہو لیکن میں نے فیصلہ کیا .

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply