سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
45

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ امریکہ جس جارحیت اور تیزی کے ساتھ اپنے اتحادیوں پر پوزیشن واضح کرنے کے لئے دباؤ ڈالتا جا رہا ہے اس سے تو یہ خطرہ پیدا ہو رہا ہے کہ امریکہ چائنہ کے ساتھ تجارتی جنگ کو اور طرح کے تصادم میں تبدیل کر سکتا ہے،چائنہ اگر فوجی تصادم سے گریز کی پالیسی پر قائم رہتا ہے تو اسے بدامنی کا سامنا ہو سکتا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ خود امریکی اتحادیوں کو بھی عدم استحکام سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے،تا کہ انہیں دوسرے کیمپ میں جانے سے روکا جا سے، چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے،امریکہ چائنہ کے قونصل خانوں کو بند کرنا اور سفارتکاروں پرپابندی تازہ مثال ہے،چائنہ اور یران کے مابین اربوں ڈالر کے معاہدے امریکہ کو کھٹک رہے ہیں، ایران پر پابندیوں کے حوالہ سے امریکہ کو سبکی ہوئی اس کا مطلب ہے کہ ایران اب اکیلا نہیں رہا، چائنہ اور روس ایران کی بیک پر کھڑے ہیں،اب سیکورٹی کونسل میں اپنی مرضی کے فیصلے کروانا امریکہ کے لئے ممکن نہیں رہا، امریکہ کی پوری کوشش ہے کہ ایران کو معاشی طور پر کمزور کرنے لئے تیل اور گیس کی ایکسپورٹ کو کسی طرح روکیں، ساتھ ہی ایران نیا اسلحہ بھی حاصل نہ کر سکے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت خطے میں چائنہ، ایران اور روس کی حکمت عملی سے پریشان ہے جنہوں نے خلیج عمان میں مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں جو امریکہ کے لئے پیغام تھا،دوسری جانب امریکی کیمپ کے ممالک کو بھی دانہ ڈالتا نظر آ رہا ہے،چائنہ نے حال ہی میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو ڈالر کی بجائے اپنی کرنسیز میں تجارت کی پیشکش کی،امریکی اثرمیں ہونے کی وجہ سے فی الحال اس تجویز پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ نے اس خطے میں ایران اور اسرائیل کو ساتھ ملا لیا، امریکہ اس صورتحال میں اپنے اتحادی اسرائیل کو سامنے لے آیا، اسرائیل اور بھارت کے تعلقات خوشگوار ہیں، امریکہ دوست ممالک کو بھی اسرائیل کی جانب راغب کر رہا ہے امریکہ اب اسرائیل سے وہ کام لینا چاہ رہا ہے جو پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر ممالک امریکی کیمپ میں رہ کر کر چکے ہیں،اگر خدانخواستہ اس وقت خطے میں کوئی بھی جنگ چھڑ جاتی ہے تو امریکہ کے لئے اسرائیل کردار ادا کرے گا، امریکہ نے جو جنگی حکمت عملی کی ہے اس مین چائنہ کو براستہ جنوبی چائنہ کے لئے تیل اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے روکا جائے گا اس میں وہ پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے، کیونکہ امریکہ نے اس علاقے میں چائنہ مخالف ممالک کا حصار بنا لیا ہے،

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین معاہدہ کروا چکا ہے وہ ایک دوسرے کی زمین استعمال کر سکتے ہیں، بھارت شہہ دے رہا ہے کہ چینی بحری جہازوں کے لئے راستہ بند کر دیں، اس کے بعد چائنہ گوادر پر مکمل انحصار کرے گا،یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی سی پیک کے مخالف ہیں،کیونکہ اس سے چائنہ کو متبادل روٹ ملے گا، یہ سب چاہتے ہین کہ پاکستان امریکی گاڑی پر سوار ہو، اس تمام منظر نامے میں پاکستان نازک مرحلے میں ہے، پاکستان کو امریکہ کہاں اور کس طرح دیکھنا چاہتا ہے، کیا پاکستان قومی مفادت کے مطابق فیصلہ کر سکے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اب ضروری ہے کہ اب سیاسی اور عسکری قیادت ملکر فیصلہ کرے، عرب ممالک کشمیر پر ساتھ دینے کو تیار نہیں، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں تنہا کرنے کا عمل امریکی کیمپ مین شروع ہوا،وہ دیگر ممالک کے لئے مسئلہ نہیں لیکن پاکستان کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے، امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کو گھسیٹ کر امریکی کیمپ میں لایا جائے،پاکستان کو ایسے دوست تلاش کرنےہوں گے جو امریکی کیمپ میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھیں، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو اپنے فیصلے قومی مفادات کے تناظر میں کرنے ہوں گے،اہنے پڑوسی ممالک چین، روس، افغانستان، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سی پیک کو دیکھتے ہوئے کرے،امریکہ چین کی باقاعدہ جنگ تو نہیں ہو رہی، امریکہ چائنہ کے تعلقات مزید سرد ہوتے جا رہے ہیں، ایک جانب کاروبار اور دوسری جانب ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، چائنہ کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکہ ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کی جنگ ہے اگر جوبائڈن بھی صدر بن جاتے ہیں تو یہ جاری رہے گی، دنیا ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے، یہ سرد جنگ عالمی امن کے لئے زیادہ خطرناک ہے،

 

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply