ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

مستحق خواتین کی مالی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،
0
96
holi

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پہلے ہاتھ جوڑ کر عدلیہ سے اپیل کی پھر دھواں دار تقریرکی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سنا جا رہا ہے، مجھے اطلاع ملی ہے کہ بینچ ٹوٹ چکا ہے، اداروں میں تصادم کی کیفیت بنے تو ملک کے لئے اچھا شگون نہیں ہوتا،بینچ ٹوٹنے کے نتائج آج یا کل سامنے آ جائیں گے، جن لوگوں نے مسئلہ عدالت میں اٹھایا ان کے سیاسی مقاصد ہیں،یہ لوگ محض توجہ حاصل کرے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ بتا رہی ہے آپ انہیں جانتے ہیں،

ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے،شاہدہ رحمانی
رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے ایچ ای سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مذمت کی اور کہا کہ ہم پاکستان کے آئین کی 50ویں گولڈن جوبلی منا رہے ہیں اور یہ آئین سب کو ذات، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ایک ساتھ رہنے اور آزادی سے تہوار منانے کا حق دیتا ہے،ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے جسے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے،اس پر پابندی لگانا قابلِ مذمت ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا اسے سزا دی جائے،کھیل داس کوہستانی
کھیل داس کوہستانی نے ایوان میں کہا کہ کل ایچ ای سی نے سب جامعات پر ہولی منانے پر پابندی لگا دی ہے ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے بھی ہولی منائی ،ہمارا ایک ہی پروگرام ہے، ان سے یہ بھی برداشت نہیں ہو رہا ،سندھ حکومت نے اس کی مذمت کی ہے، سپیکر صاحب آپ بھی رولنگ دیں۔ جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا اسے سزا دی جائے ، ایچ ای سی نوٹیفیکیشن سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔آپ کا کام تعلیم کے لئے کام کرنا ہے، میں اس نوٹیفیکیشن کی مذمت کرتا ہوں۔ اس ملک کو مذہبی ہم آہنگی، محبتوں کی ضرورت ہے ،بھارت کو کہنا چاہتا ہوں ہم اس ملک میں آزاد ہیں۔بھارت شور نہ کرے، ہمیں پتہ ہے آپ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں،

خط واپس لے لیا گیا ہے، اس تنازعے کو اب ختم ہونا چاہئیے ،وزیر تعلیم
قومی اسمبلی اجلاس،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ ایک جامعہ میں ہولی کا تہوار منایا گیا۔ سوشل میڈیا پہ آیا کہ ہولی کی آڑ میں ایسے واقعات ہوئے جو معاشرے کے لئے ناقابل قبول تھے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کل جامعہ کو ایک خط لکھا۔جو خط ایچ ای سی نے لکھا اس کا علم وزارت کو نہیں تھا۔آج صبح چار بجے مجھے ایچ ای سی والوں نے بتایا کہ خط واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ ایچ ای سی کا دائرہ اختیار ہی نہیں تھا۔ بھارت میں مسجدوں میں عید کی نماز نہیں ادا کرنے دی جاتی۔یہ خط واپس لے لیا گیا ہے، اس تنازعے کو اب ختم ہونا چاہئیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنی رولنگ کے ذریعے ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا

ہمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ ضیا نے آئین میں جو ترامیم کیں ان کا مقصد سیاست کو ختم کرنا تھا، جو لوگ جمہوریت سے جڑے تھے انہوں نے ہار نہیں مانی، تاریخ ان کے بارے میں واضح ہے جنہوں نے آمر کے خلاف جدوجہد کی،میں یقین دلاتی ہوں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کا بیج بونے پر فخر کرتی ہے،ہمیں جمہوریت کو قائم ہی نہیں اسے مضبوط بھی کرنا ہے، آئین تمام اداروں کی حدود کا تعین کرتا ہے،ہمارے پڑوسی اس نظام کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں،پاکستان کی معیشت مشکل حالات میں ہے،اگر اسے سنبھالنے کے لیے کچھ نا کیا گیا تو ہم ایمرجنسی کی صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں،ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، ہمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے،جناب سپیکر، قومی اسمبلی اجلاس کو بہتر انداز میں چلانے پر آپ کے کردار اور رویے کو سراہتی ہوں، بطور کسٹوڈین آف ہاؤس آپ نے تمام اراکین اسمبلی کو ایک نظر سے دیکھا، اراکین کو اپنی عوام کی نمائندگی کرنے اور ان کے مسائل پر بات کرنے کا پورا موقع دیا،ہاؤس کی کاروائی کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کی کوششوں و کاوشوں کو سراہتے ہیں ،اتحادی جماعتیں ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی مل کر اس ملک کی بہتری کے لئے کوشش کرتے رہیں گے پیپلز پارٹی نے شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق میثاق جمہوریت پر چلتے ہوئے ملکی خوشحالی اور ترقی میں سب کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےقومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اتحادی حکومت کا وزیر خزانہ ہوں،اچھے کام کی نیت کرے تو اللہ مدد کرتا ہے،سیلاب متاثرین کو بالکل نہیں بولنا چاہیے،سو ارب روپے سیلاب متاثرین کا حق تھا،80 ارب سے زیادہ بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوئے،سیلاب متاثرین کے لیے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،پاکستان میں سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،مستحق خواتین کی مالی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہمارے سکون کے لیے سرحدوں پر ہماری حفاظت کررہے ہیں
رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایکٹ 1975 کو 2018 میں ترمیم کی گئی اس ایکٹ میں 20 سیکشن ہیں جس میں سے صرف ایک میں ترمیم کی گئی باقی میں 1975 سے اب تک کبھی بات تک نہیں کی گئی اور نہ ہی ترمیم کی گئی، چیرمین سینٹ نے اس ایکٹ پر توجہ دی جس پر میں ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہو اور شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر 1975 کے قانون میں اب تبدیلی کرکے ترمیم کی جائے تو میڈیا اس کی تعریف کرے نہ کہ تنقید برائے تنقید کی جائے، ہم صبح کو اپنے گھروں سے نکلتے ہیں تو شام کو اپنی فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہمارے سکون کے لیے سرحدوں پر ہماری حفاظت کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، توہین عدالت پر تو وزیراعظم تک عدالت میں پیش ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے عدالت کو عزت دی ہے، توہین پاکستان ہوا ہے اور توہین پاکستان یہ ہے کہ حساس تنصیبات پر حملہ، جی ایچ کیو پر حملہ، شہیدوں کی تصویروں کی بے حرمتی، قائد کے گھر پر حملہ ہونا ہے،گر آپ 9 رکنی بینچ بناکر کیس کو سنتے ہیں تو غریبوں کے لاکھوں کیس پڑے ہیں ان کو کیوں نہیں سنا جاتا؟

اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

Leave a reply