سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

0
128

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

سائبر سکاؤٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی اور سلیکٹ ہونے والے سائبر سکاؤٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔

ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکاؤٹس کی آن لائن ٹریننگ کروائی گئی جس میں ملک بھر سے سرکاری و نجی اداروں اور طلباء و طالبات پر مشتمل 180 اراکین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے، سائبر قوانین، سٹریس کاؤنسلنگ اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔

سات روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس محمد اسد الرحمن اور مبشر سرگانہ نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق ٹریننگ دی۔سائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن نے سائبر کرائمز کی اقسام اور معاشرے میں ہونے والے سائبر کرائمز پر روشنی ڈالی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق نے خواتین کو پیش آنے والے سائبر کرائمزاور سائبر کرائمز کو رپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے سائبر قوانین کے متعلق سائبر سکاؤٹس کو ٹریننگ دی، ایسوسی ایٹ لیکچرار سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی سٹریس کاؤنسلنگ کے متعلق اور سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کے متعلق بتایا۔

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اس موقع پرسائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق،سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے کہا کہ سائبر قوانین کے متعلق ہر خاص و عام کو علم ہونا ضروری ہے تا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے کی صورت میں مجرم کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جا سکے۔سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر سکاؤٹس کو سٹریس کاؤنسلنگ کی ٹریننگ دی تا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھ سکیں اور سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دباؤ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔ سکاؤٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے کہا کہ سٹریس کاؤنسلنگ ڈیسک کا مقصد سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کاذہنی دباؤ کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور ہزاروں شرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔

Leave a reply