افغانستان سے بھتہ لینے کی کالیں : آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے تصدیق کردی

0
45

پشاور: افغانستان سے بھتہ لینے کی کالیں : آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے ایسی کالیں آرہی ہیں جن میں پاکستان میں بھیٹھے لوگوں سے بھتہ لینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‌

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان سے بھتے کی کالز آرہی ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ بھتے سے متعلق کالز کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے ایف اے ٹی ایف میں اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھتے کی کالز کرنے والے کے سہولت کار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ثناء اللہ عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان تمام عناصر تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جو پاکستان سے افغانستان میں اس حوالے سے سہولت کار ہیں‌

Leave a reply