قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

0
99

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نےتعزیتی سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا لہجہ وزیر خارجہ والا نہیں بلکہ گدی نشین والا تھا۔ وہ شائد سمجھتے ہیں کہ سب ممالک ان کے مرید ہیں۔ سعودی عرب تو ویسے بھی پیری مریدی کے دھندے کو نہیں مانتا۔ انہیں اگر سفارتی اخلاقیات کا لحاظ نہیں ہے تو وہ وزارت چھوڑیں گدی نشینی کریں جو ان کے خاندان کا کام ہے۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کے بیان نے ملک کو کتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ میں گزشتہ عرصے میں وفات پاجانے والے علماء کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے

علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ ہم مدد سعودی عرب سے لیتے ہیں اور گیت ان کے دشمنوں کے گاتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا۔ سعودی عرب اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ سعودی عرب سے تعلقات کی خرابی میں ایک مخصوص ٹولا ہے جو وزیر اعظم کے ارد گرد جمع رہتا ہے۔ وزیر خارجہ کے بیان پر وزیر اعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ پاکستان کے محسن ملک سعودی عرب کی ناراضگی ہمارے لیے لمحہ فکر یہ ہے۔ سعودی عرب صرف ہمارا دوست نہیں بلکہ ہماری مجبوری بھی ہے۔ دانائی کا تقاضا تھا کہ مخالفت اور عداوت کے ماحول میں اپنا مفاد دیکھا جاتا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب میں موجود اپنے 25لاکھ ورکرز پر توجہ دینی چاہیے۔ سعودی عرب سے ملنے والے ادھار تیل اور تین ارب ڈالرز کو نظر میں رکھنا چاہیے تھا ۔وزارت خارجہ نے سفارتی حماقت کی انتہا کردی ہے۔ ماضی میں سعودی عرب ہر مصیبت کے وقت وہ کام آیا۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت جب دنیا پاکستان کے اقتصادی بائیکاٹ کی دھمکیاں لگا رہی تھی۔ہمارے ساتھ تنہا سعودی عرب کھڑا تھا۔ سعودی عرب نے خزانوں اور تیل کے منہ کھول دیے تھے۔زلزلہ ہو یاسیلاب ہو، ہندوستان کے خلاف جنگ ہو۔ ہر موقع پر اس نے ہمارا ساتھ دیا۔مگر ہماری وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ان تمام احسانات کو پس پشت ڈال دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس نہ بلانے کی بات دراصل ایک بہانہ ہے۔ اصل میں ان کے پیش نظر سعودی عرب کو نشانہ بنانا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے کہ اس بیان کے پیچھے کون ہے؟

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے دیگر مسلم ممالک کو ناراض کرے۔ سفارتی دنیا میں ہر ملک اپنے مفاد کی بنیاد پر تعلقات بناتا ہے۔ ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ دیگر اسلامی ممالک کے باہمی تناؤ میں پاکستان کو نقصان پہنچائیں۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی مطلوب حمایت کے لیے ان سے بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔ اپنے موقف کا ہمنوا بنانے کے لیے سفارتی کوششو ں سے آپ کو کس نے روکا ہے؟ وزرات خارجہ کا کام ناراض دوستوں کو قریب لانا ہوتا ہے نہ کہ دھمکیاں دے کر انہیں ناراض کرنا۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

 

علامہ ساجد میر نے کہا کہ علماء ہی انبیاء کے اصل وارث ہیں اور ہم دین اور دینی اداروں کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ اہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ 2018 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جس نے اس وقت ہمیں تین ارب ڈالر قرض بھی دیا تھا اورساڑھے نو ارب ڈالر کا ادھار پٹرول دینے کا وعدہ بھی کیا تھا پھر سعودی عرب میں 25لاکھ پاکستانی بھی کام کرتے ہیں اور یہ لوگ ہر ماہ ہمیں سب سے زیادہ فارن ایکس چینج بھجواتے ہیں ۔

سیمینار کی صدارت ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کی جبکہ مقررین میں چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الٰہی ظہیر سینئر نائب امیر مولانا محمد نعیم بٹ علامہ محمد شفیق خاں پسروری مولانا عبدالرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد حاجی عبدالرزاق ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی حافظ فیصل افضل شیخ حافظ عمران عریف حافظ عتیق اللہ عمر رانا نصر اللہ خاں شامل تھے۔

وفات پانے والے بزرگوں مولانا عبدالحمید ہزاروی مولانا عبدالرشید ہزاروی مولانا قاری یحییٰ رسول نگری مولانا پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی پروفیسر حافظ ثناء اللہ خاں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر حافظ صلاح الدین یوسف مولانا محمد یونس بٹ کی دینی تبلیغی اور جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم علماء کے لواحقین اور پسماندگان بھی شریک تھے۔

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply