خواہش ہے سستا حج لیکن…حج ہو گا اس بار مہنگا،وزیر مذہبی امورنے اعلان کر دیا

0
44

خواہش ہے سستا حج لیکن…حج ہو گا اس بار مہنگا،وزیر مذہبی امورنے اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی و چاروں صوبوں کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہوپ کے مرکزی چیئرمین شاہد رفیق، کے پی کے زون کے چیئرمین ثناءاللہ خان، سینئر وائس چیئرمین محمد زعیم (کراچی)، لاہور زون کے چیئرمین خرم ثقلین، کوئٹہ زون کے حاجی سعد، اسلام آباد زون کے قاضی جمیل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

انہوں نے حج پالیسی 2020ءکے حوالہ سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشینری جذبہ سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

Leave a reply