آپریشن ردالفساد کے تین برس مکمل، پاک فوج کو ملی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں

0
153

آپریشن ردالفساد کے تین برس مکمل، پاک فوج کو ملی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کئے جانے والے آپریشن ردالفساد کو 3 برس مکمل ہو گئے، آپریشن ردالفساد میں پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016ء میں پاک فوج کی کمان سنبھالتے ہی آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا تھا 3 سالوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور طول و عرض میں چھپے دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا گیا۔

آپریشن ردالفساد میں انسداد دہشتگردی کی جنگ کے دوران 2001 سے 2020 تک 350 سے زائد بڑے، 850 سے زائد معمول کے آپریشنز کیے گئے۔ 22 فروری 2017 سے 22 فروری 2020 تک انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے 400 منصوبے ناکام بنائے، فوجی عدالتوں نے 344 دہشتگردوں کو سزائے موت اور 301 کو دیگر سزائیں سنائیں، 5 کو بری کیا گیا۔

دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا بڑا منصوبہ بنایا گیا اور 2611 کلومیٹر سرحد کے 1450 کلو میٹر حصہ پر باڑ کی تنصیب، 843 میں سے 343 حفاظتی قلعے مکمل جبکہ 161 زیر تعمیر ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی مشکل ترین جنگ میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں جس کا انعام پاکستانی قوم کو پر امن پاکستان کی صورت میں ملا اور ان کامیابیوں کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا۔

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

شہر قائد کراچی میں جرائم کا خاتمہ ہوا اور شہر قائد خطرناک شہروں میں 97 سے 91 نمبر پر آ گیا۔ امن بحال ہوتے ہی کھیلوں کے میدان آباد ہوئے۔ کبڈی ورلڈ کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی آمد ہوئی۔ اسلام آباد دنیا کے پر امن شہروں میں شامل اور اقوام متحدہ کا فیملی سٹیشن بنا۔ برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں شروع اور نئی ایئر لائنز نے پاکستان کا رخ کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے آغاز پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔ ریاستی و غیر ریاستی عناصر کا گٹھ جوڑ اور ان کے ناپاک عزائم کو متحد ہو کر شکست دیں گے، سپہ سالار کے ان الفاظ پر لبیک کہتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور عوام نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا.

Leave a reply