ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

0
48

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں ہو گا؟ نیو یارک ٹائم نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا استقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہوگا۔ مودی سرکار بھارت کا سیاہ چہرہ امریکی صدر سے چھپانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، مودی کی اس بناوٹی خوش مزاجی کے پیچھے ایک تلخ حقیقت چھپی ہوئی ہے، امریکی صدر شہریت کے متنازعہ قانون پر بات کرسکتے ہیں جبکہ نریندر مودی کو کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

 

Leave a reply