ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

0
77

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت آ رہے ہیں ان کے دورہ بھارت سے قبل ٹرمپ مندر بنا کر پوجا شروع کر دی گئی ہے.

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاﺅں کونے میں ٹرمپ مندر بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا شروع کر دی گئی ہے۔ اس مندر میں امریکی صدر ٹرمپ کی 6 فٹ بلند مورتی لگائی گئی ہے جس کی لوگ جوق در جوق آ کر پوجا کر رہے ہیں

ٹرمپ مندر امریکی صدر کے ایک عقیدت مند نے بنایا ہے جس کا نام بسہ کرشنا ہے۔ کرشنا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا میرا خواب ہے۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ ہفتے جب صدر ٹرمپ بھارت آئیں گے تو وہ مجھے ملاقات کا وقت دیں گے۔ ٹرمپ مندر کرشنا نے 4سال قبل بنایا تھا۔

https://twitter.com/4_aijaz/status/1230565684368687106

کرشنا کا مزید کہنا تھا کہ چار برس قبل امریکی صدر میرے خواب میں آئے تھے۔ انہیں خواب میں دیکھ کر مجھے ان سے عقیدت ہو گئی اور میں نے 2 لاکھ روپے خرچ کرکے ان کی مورتی اور مندر بنادیا۔ 2019ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل رات کو صدر ٹرمپ ایک بار پھر میرے خواب میں آئے اور مجھے کہا کہ بھارت یہ میچ جیت جائے گا۔ جب یہ خواب درست ثابت ہوا، تب مجھے ان سے مزید عقیدت ہو گئی۔

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ٹرمپ مندر کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں اور پوجا کر رہے ہیں، کرشنا کے گھر ایک میلے کا سا سماں ہے.

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

Leave a reply