ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

0
79

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 4 فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی، سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تنظیم کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لشکر طیبہ نے چار فائیو سٹار ہوٹلوں کو اڑانے کی دھمکی دی ہے، دھمکی آمیز ای میل ملنے پر پولیس حرکت میں آ گئی اور سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے.

پولیس نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں اور اندھیری، جوہو، سانتا کروز اور میرا روڈ میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ممبئی کے جوائنٹ کمشنر سنتوش رستوگی کا کہنا ہے کہ ای میل کے حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں ،کرائم برانچ کے آفیسر مسلسل تحقیقات کر رہے ہیں، ای میل کہاں سے آئی جلد معلوم کر لیا جائے گا،

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد بم اسکواڈ اور ڈسپوزل اسکواڈ کو ہوٹلوں کے احاطے میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تنظیم کی جانب سے ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آپ کے ہوٹل میں اپنے بندے بھیجے ہیں۔ اگر آپ ہمارے مطالبات کو نہیں مانتے ہیں تو ہر جگہ دھماکہ ہوگا۔ ہمیں 100 بٹ کوائن کی ادائیگی کریں۔ اگر ہمارے کھاتے میں بٹ کوائن جمع کروا دیئے توہم آپریشن روک دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

Leave a reply