تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ، بیٹے کے شادی پر پچاس لاکھ کا خرچہ کیسے؟ ڈی ایس پی جواب دے ورنہ کیا ہوگا؟ نوٹس جاری

0
52

تنخواہ ڈیڑھ لاکھ ، بیٹے کے شادی پر پچاس لاکھ کا خرچہ کیسے؟ ڈی ایس پی جواب دے ورنہ کیا ہوگا؟ نوٹس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ ڈیڑھ لاکھ اور بیٹے کی شادی پر چالیس سے پچاس لاکھ کے اخراجات، سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔

گزشتہ دنوں سندھ پولیس کے ڈی ایس پی ایوب بروہی ایس ڈی پی او ٹنڈو آدم ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی، ایڈیشنل آئی جی نے بھی ولیمے میں شرکت کی تھی. ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی کی ایک لاکھ چھپن ہزار روپے تنخواہ ہے اور ولیمے کے اخراجات 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان لگتے ہیں،

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق 7 روز میں وضاحت پیش کی جائے ، وضاحت نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب بھیج دیا جائے گا

ڈی ایس پی کے حوالہ سے جاری کردہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،

Leave a reply