وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا-

نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت کر دی ہے- 16 اگست کو آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا سعودی عرب اور پاکستان کے مابین صرف سفارتی تعلقات ہی نہیں ہیں، پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان کی طرح ہیں – دونوں ممالک ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے،

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کشمیر کے حوالہ سے اب سعودی عرب کو کھل کر بتانا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ ہے یا نہین، وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ادھار دی گئی رقم پاکستان نے واپس کی، جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار تیل دینے کے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد تیل بند کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں نے کڑی تنقید کی تھی، ‏پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہمیشہ کے دوست برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان افسوسناک، قابل مذمت اور قومی وملی مفادات کے منافی ہے،‏بدقسمتی سے موجودہ حکومت اپنی عاقبت نااندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا لہجہ وزیر خارجہ والا نہیں بلکہ گدی نشین والا تھا۔ وہ شائد سمجھتے ہیں کہ سب ممالک ان کے مرید ہیں۔ سعودی عرب تو ویسے بھی پیری مریدی کے دھندے کو نہیں مانتا۔ انہیں اگر سفارتی اخلاقیات کا لحاظ نہیں ہے تو وہ وزارت چھوڑیں گدی نشینی کریں جو ان کے خاندان کا کام ہے۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کے بیان نے ملک کو کتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر سعودی عرب پر کافی تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس کے بعد گزشتہ روز خبر آئی کہ آرمی چیف 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے،

سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

Leave a reply