سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں اہم شخصیات کے بعد لاہور میں ڈیرے ڈال لئے، مسلم لیگ ق کے رہنماؤن چودھری پرویز الٰہی ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی سفیر نے چودھری برادران کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی،

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،

مسلم لیگ ق کے سربراہ ،سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں،سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں، پاکستانیوں کے دل مکہ ،مدینہ میں دھڑکتے ہیں، چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔

چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی، یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنی پڑیں۔ ہم اگر اصلاح کیلئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اس کو بھی مخالفت اور دشمنی سمجھا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں۔

ق لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی آج سے نہیں بلکہ مدتوں سے وہاں روزگار کما رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وہاں مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں، انشاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی برادر ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا کرے، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ہے،سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،نواف بن سعید احمد المالکی نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

Leave a reply