اقلیتوں نے خود کو پاکستان میں محفوظ اور خوشحال قرار دے دیا
اقلیتوں نے خود کو پاکستان میں محفوظ اور خوشحال قرار دے دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے جہاں جگہ جگہ پروگرام مرتب ہو رہے ہیں وہاں پاکستان کی تمام اقلیتوں نے پروگرام کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میںتمام اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی اور سماجی آزادی ہے . یہاں کسی کو کوئی مشکل اور پابندی کا سامنا نہیں ہے . مسلم لیڈر نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ فرق نہیں کیا کہ یہ ہندو، سکھ ، یا مسیحی ہیں . ہم نے کبھی اپنے اقلیتی بھائی سے امتیازی سلوک نہیں کیا. اگر کسی کی کوئی دکان ہے تو بلا تفریق مذہب ہر مسلمان اس سے خریداری کرتا ہے .
ڈاکٹر منوہر چند نے کہا پاکستان میں سب اقلیتوں کو آزادی ہے . پاکستان میں پہلے وزیر قانون ایک ہندو تھے . بانی پاکستان نے فرمایا کہ پاکستان میںبسنے والے ایک قوم ہیں، تمام مذاہب کے لوگ اپنے اپنے طریقے کے مطابق عبادت کریں. احسن مخدوم صاحب نے کہا پاکستان ہمارا وہ ملک اور اللہ کی نعمت ہے جو ہر انسان کے لیے خوشی اور امن کا گہوارہ ہے .اسی طرح مسیحی لیڈر نے کہا پاکستان قائد نے ایسا ملک دیا جس میں ہم سب ایک فیملی اور گھرانے کے طور ہیں جہاں ہر کسی کو برابری کا حق حاصل ہے . اسی طرحدیگر علاقائی لیڈروں نے پاکستان کو ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے وطن جیسا کوئی نہیں ہے .
واضح رہے کہ آج یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات منعقد ہوئی تھیں.
جشن آزادی کو پوری شان و شوکت سے منانے کے لیے لوگوں نے محلوں، گلیوں اور فلیٹوں کو جھنڈیوں سے سجایا ہے جب کہ قومی پرچم بھی چھتوں اور گاڑیوں پہ پوری آب و تاب سے لہرا رہے ہیں۔
بچوں، بچیوں، لڑکیوں اور خواتین نے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہیں، بالوں میں جھنڈوں کی مناسبت سے ہیئر کلپس لگائے ہیں، ہاتھوں میں کڑے پہنے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے سینوں پر قومی پرچموں سے مزین بیجز آویزاں کیے ہیں۔ نوجوانوں نے ایسے فیس ماسک بھی استعمال کیے ہیں جو قومی جھنڈے کے رنگوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔
مختلف شہروں میں نوجوانوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم تھام کر مارچ کررہی ہیں۔ کراچی میں سی ویو پر نوجوان شاندار آتشبازی کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں جب کہ لاہور میں مینار پاکستان پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو کر جشن آزادی منا رہی ہے۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سری نگر ہائے وے پر مارچ کررہی ہے۔