کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ایکسائز حکام نے کیوں روکی ؟‌

0
41

معروف اداکار افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا۔ محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کےمطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا ۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔افتخار ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ہم سب شہریوں کو اپنے فرائض کا علم ہونا چاہیے، انہوں نے یہ بھی

کہا کہ ایسی غفلت دوبارہ نہیں ہو گی. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر حال ہی میں آسٹریلیا سے وطن واپس آئے ہیں، وہ وہاں پر اپنی فلم سپر پنجابی کی پرموشن کے لئے گئےتھے، سپر پنجابی کو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا. فلم کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں‌ بنی اس فلم کا میوزک اور کہانی اس کا پلس پوائنٹ ہے. افتخار ٹھاکر بہت جلد کچھ نئے پراجیکٹس کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آ رہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا رہوں گا.

Leave a reply