تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا کر اسکی جان لے لی

bacha

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا کر مار ڈالا

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک تین سالہ بچے نے سانپ کی جان لے لی، واقعہ محمد آباد ضلع کے گاؤں مدنا پور میں پیش آیا، تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا چپا کر مارا تو والدین اسے دیکھ کر شدید پریشان ہو گئے اور بچے کو ہسپتال لے گئے، بچے کے ساتھ والدین مردہ سانپ کو بھی لے کر گئے، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور بچے کو 24 گھنٹے تک بچے کو زیر علاج رکھا اور کہا کہ بچے کو کچھ نہیں ہو گا، جس کے بعد والدین نے بچے کو گھر منتقل کر دیا،

ڈاکٹرز کے مطابق دنیش کا بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں‌کھیل رہا تھا کہ اس نے اچانک شور مچانا شروع کیا، اسکی دادی اسکی طرف گئی ،دیکھا تو آیوش کے منہ میں مردہ سانپ تھا، دادی بچے کے منہ میں سانپ دیکھ کر گھبرا گئی اور اسے فوری ہسپتال منتقل کیا، بچے کو ضلعی ہسپتال میں ڈاکٹر رام منوہر کے پاس لے جایا گیا جہاں طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سانپ زہریلا نہیں تھا اسلئے بچے کو کچھ نہیں ہوا، تا ہم ڈاکٹروں نے بچے کو چوبیس گھنٹے ہسپتال میں داخل رکھا اور اسکے بعد والدین کو کہا کہ بچے کو گھر لے جائیں،

سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پرائمری اسکول میں سرکار کی جانب سے فراہم کیے گئے لنچ میں سانپ نکل آیا جس پر 30 بچوں کی حالت بگڑ گئی بھارتی میڈیا کے مطابق پرائمری اسکول کے بچوں کو دوپہر کے کھانے میں دال چاول دیا گیا۔ دال کے برتن میں ایک چھوٹا سانپ پایا گیا بچوں کی حالت غیر ہوئی تو انکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہان انکا علاج معالجہ کیا گیا، بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ والدین نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.