سیاسی رہنماؤں کیخلاف ٹرائل،عمران خان کے خلاف کیوں نہیں؟محسن شاہنواز رانجھا

0
43
mohsin shahnawa

رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں یہ سوچتی ہیں کہ جو سہولت آج عمران خان کو دی جا رہی ہے یہ سہولت نوازشریف کو تو میسر نہیں تھی نواز شریف  کے خلاف جو نیب ریفرنس چل رہا تھا اسکے اوپر تو مانیٹرنگ جج بٹھایا گیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پہ اس کی سماعت ہوا کرتی تھی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ "فری اینڈ فیئر ٹرائل” ہر پاکستانی کا حق ہے توشہ خانہ کا فری اینڈ فیئر ٹرائل ہونا چاہیے عمران خان کو وہاں اپنی شہادتیں پیش کرنی چاہیے اگر نوازشریف اور اور پاکستان کے باقی سیاسی رہنماؤں کے خلاف ٹرائل ہوسکتا ہے تو عمران خان کے خلاف ٹرائل کیوں نہیں ہو سکتا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات میں اپنے اثاثے چھپائے ،ہم نے بھی ریفرنس دائر کیا ہوا ہے، آپ نے چوری کی ہے اور حکومت میں وزیراعظم ہونے کی وجہ سے دبا رہے تھے، اب چوری سامنے آ گئی ہے، عمران خان کو اپنی شہادتیں پیش کرنی چاہئے اگر آصف زرداری، نواز شریف کا ٹرائل ہو سکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں ہو سکتا، دو قانون کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجداری کاروائی قانون کے مطابق ہونی چاہئے، سیشن کورٹ کی کارروائی ہائیکورٹ کیسے معطل کر دیتی ہے قانون میں نہیں لکھا کہ 120 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر سکتا

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ ملک میں عام شخص اورعمران خان کے ساتھ عدالتی نظام کا برتاؤ مختلف ہے تحریکِ انصاف کے لیے تمام عدالتیں مختلف رویہ رکھتی ہیں ،ثاقب نثار کی باقیات آج بھی متحرک ہیں عمران خان کو 2018 انتخابات میں نقل مار کر پاس کروایا گیا جیسی آوازیں عمران خان کے لیے عدلیہ سے پہلے آتی تھیں آج بھی ویسی ہی آ رہی ہیں نواز شریف پر تنخواہ کا الزام تھا جس پر انہیں تا حیات نااہل کردیا گیا اوراب عمران خان سر پر ٹوکری پہن کر ملک میں گھوم رہے ہیں

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply