شہر قائد کراچی میں ببر شیر کی آمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی کے علاقے گڈاپ میں شیر کی اچانک آمد پر شہری پریشان ہو گئے، تھدو ڈیم کے ساتھ جنگل سے شیر آبادی میں آ گیا ،شیر کے آبادی میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، شیر کو دیکھ کر لوگ جہاں خوف و ہراس کا شکار ہوئے وہیں شیر بھی دور بیٹھ کر آواز دیتا رہا، شیر کی آواز سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کسی تکلیف میں ہے اور مدد کے لئے آبادی میں آ گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر بیٹھا ہے اور اس نے کسی پر حملہ نہیں کیا،
شہر قائد کراچی میں ببر شیر کی آمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا pic.twitter.com/tIALO14Rqo
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 7, 2023
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر علاقے میں گھوم رہا ہے پولیس کو شیر کے آنے سے آگاہ کر دیا ہےعلاقہ مکینوں کے مطابق ہم اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں، شیر کے حوالہ سے انتظامیہ کو فوری کاروائی کرنی چاہئے، اگر کسی قسم کا نقصان ہوا تو انتظامیہ زمہ دار ہو گی، شیر کو علاقے سے نکالنا چاہئے، اگر محکمے والے اسے پکڑ سکتے ہیں تو اسے چڑیا گھر میں لے جائیں یا پھر یہاں سے بھگائیں
سندھ وائلڈلائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی نسل کا شیر سندھ میں نہیں ،کسی فارم ہاؤس سے بھی شیر کے فرار کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،اگر کوئی شیر کسی فارم ہاؤس سے بھاگا ہوتا تو کتے اس کو بھانپ لیتے متعین کردہ ٹیموں نے رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں انتہائی باریک بینی سے تمام علاقوں کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کے انٹرویو بھی ریکارڈ کیے
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار