پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

0
84

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات ،خواجہ سراؤں نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کردیا

ٹرانس جینڈر فرزانہ نے کہا کہ خواجہ سرا غزالہ کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہے ۔ تھانے میں ایف آئی آر کی پولیس کچھ کرنے سے قاصر ہے،دھکمیوں کی وجہ سے بیشتر خواجہ سرا پشاور چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس ہوتے ہوئے بھی خواجہ سرا پشاور شہر میں محفوظ نہیں،

پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کانفرنس ہال میں داخل ہوئے،کانفرنس ہال کے باہر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی،پریس کلب انتظامیہ اور پولیس الجھ پڑے ، پولیس سے نوحہ کناں خواجہ سرا پریس کلب میں بھی پولیس سے محفوظ نہ رہ سکے خواجہ سراوں کی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی احسان اللہ بدمعاشوں کی طرح حال میں داخل ہوئے، پریس کلب کے فنانس سیکرٹری کے منع کرنے پر ڈی ایس پی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے دیں

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پشاور پولیس کی جانب سے پشاور پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو یر غمال بنایا ،اس سے واضح ہوتا ہے آزادی صحافت کی دعویدار حکومت اور اس کی مثالی پولیس اپنے خلاف تنقید برداشت نہیں کر سکتی ،خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کل بروز بدھ 12بجے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے اگر حکومت نے ڈی ایس پی احسان شاہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں نہ لائی تو پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم نے پریس کلب پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی احسان شاہ نے پولیس اہلکاروں سمیت پشاور پریس کلب میں خواجہ سراﺅں کی پریس کانفرنس کو زبر دستی روکنے کی کوشش کی اور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سمیت دیگر ممبران کو دھمکیاں دیں ،خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کہاکہ پولیس کا یہ رویہ ظاہرکرتا ہے کہ وہ سیاہ و سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظلوم طبقہ پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں اور نہ ہی آواز اٹھا سکتا ہے ،یونین نے کہاکہ اگر فوری طور پر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،کے ایچ یو جے کے زیر اہتمام 13 اکتوبر کل بروز بدھ 12 بجے واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا .

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

Leave a reply